کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا مختلف علاقوں میں سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی میں شدید بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا، شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے تجاوز کرگیا جبکہ مختلف علاقوں میں سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
گلستان جوہر ملیر کھوکھرا پار کےمختلف علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی پے جبکہ عزیز آباد، محمدی کالونی، گارڈن، گلزارہجری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید پریشانی اور اذیت سے دوچار کیا ہوا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیج دیتے ہیں جبکہ بجلی بندش سے پانی کا بحران بھی پیداہوگیا ہے۔
دوسری جانب گلستان جوہر،رام سوامی اور ملیر پندرہ میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا گیا ، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا