پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جب کہ ای سی بی نے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دے دی۔
ذرائع کے مطابق چار ٹی ٹوئنٹی میچز مئی کے آخر میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز، دوسرا 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کارڈف میں 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
تاہم آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اوول میں 30 مئی 2024 کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ باضابطہ شیڈول آج جاری کر دے گا۔