پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت روز ڈالر کا نیا ریٹ میڈیا پر چلاتی ہے لیکن مارکیٹ میں ڈالر ہی نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے زور پر معیشت نہیں چلتی، یہ بتائیں امپورٹ کب کھولنی ہیں اور کتنا ڈالر آؤٹ فلو اس سے متوقع ہے؟
انہوں نے کہا کہ معیشت کا بیڑا غرق کر دیا اور اب بھی جھوٹ بولنے سے پرہیز نہیں کرتے۔
دوسری جانب اسد عمر نے کہا کہ جو صورتحال پیدا ہوگئی تھی اس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر گزارہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پتا ہے حکومت کا وقت ختم ہو رہا ہے طویل مدتی معاہدے کا فائدہ نہیں۔