کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی لین دین 277 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 98 پیسے کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 84 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 182 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 45 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔