پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا انتخابات سےمتعلق اہم بیان آگیا۔
اپنے بیان میں نیئربخاری نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہیے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنےسےاچھا پیغام نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے 13اگست 2018 کو حلف لیا تھا اس حساب سے 5 سال جب پورے ہوں اسی دن انتخابات ہوں، ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہو جانےچاہیے۔
نیئربخاری کا کہنا تھا کہ 30 دن مزید حاصل کرنےکیلئے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے فرق نہیں پڑے گا نگران حکومت کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مل کر کریں گے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلال بھٹو کابینہ کا حصہ ہیں وزیراعظم نگران حکومت سے متعلق قیادت سے مشاورت کریں گے۔