اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے اسد قیصر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے ساتھ کیس میں شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک سابق اسپیکر کی گرفتاری سے روک دیا۔ بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔