اسلام آباد: پرویز خٹک کی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز گروپ بننے پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آگیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینرز کی لانچ بھی لانچ سے پہلے ہی فارغ ہوگئی ہے۔
وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو کچھ کل کے پی کے میں ہوا قیادت اس پر نوٹس لے گی، قیادت کے نوٹس کی وجہ سے بہت سے ارکان نے اپنے ویڈیو بیانات دے کر پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن نہ ہونے کا الزام لگایا گیا وہ الیکشن کیوں نہیں چاہتے؟ اس کے جواب میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ اس سوال کا جواب بھی جلد دے دیں گے۔