پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ لیگ کے درمیان آٹھ اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
آٹھ اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز پیپلزپارٹی نے دی تھی اور قانونی ماہرین کا بھی یہی کہنا تھا کہ اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کردی جائے۔
قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔
وزیراعظم 8 اگست کو سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے جس پرصدر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
آئینی لحاظ سے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد 90 روز کی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد کروانا ہوتا ہے۔