سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کوآج صبح کیمپ جیل لاہورسےاڈیالہ جیل منتقل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان تحریک کو لاہور سے بذریعہ موٹروے روالپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں ۔ انہیں 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔