سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں پیر کی صبح 10بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہوگئے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے۔
جس کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔