چین نے پاکستان کو دو سال کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری مؤخر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی ہے، چین کے ایگزم بینک نے اس حوالے سے پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
قبل ازیں، حکومت قرض رول اوور کیلئے ازسرنو شرائط و ضوابط کی منظوری دے چکی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم اداکرے گا۔
چین نے تمام 31 معاہدوں میں 30 جون 2025 تک توسیع کردی ہے۔