حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔