اداکار وہاج علی اور ہانیہ عامر کے ڈرامہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی آخری قسط نے نظرین کے دل لیے ۔
ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
آج ڈرامے کی آخری قسط نشر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کا اختتام خوش آئند قرار دے دیا ۔
گزشتہ قسط میں وہاج علی کی شاندار اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا ساتھ ہی ہانیہ عامر کی اداکاری کو بھی پسند کیا گیا۔
مداحوں نے سعد اور ماہیر کے درمیان رومانوی منظر کو خوب سراہا، مداح ماہیر کی نجات اور سعد کے لیے اس کی محبت کے اعتراف کو پسند کر رہے ہیں، مداح خوش ہیں کہ سعد کو اس کی ماہیر مل گئی ہے۔
چند مداحوں کا خیال ہے کہ اریب کو جیل بھیجنا غیر ضروری تھا کیونکہ اسے اس جرم کی سزا مل رہی تھی جو اس نے کبھی نہیں کیا تھا تاہم مجموعی طور پر شائقین نے ڈرامہ کے اختتام کو پسند کیا ۔