اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی کو 9 مئی کے پرتشدد واقعہ میں ملوث ہونے پر رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ افتخار درانی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق افتخار درانی کی گرفتاری سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔