پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد پی پی حکومت محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کریگی۔
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدا پولیس پر جاری پیغام میں کہا کہ قومی تاریخ امن کیلئے پولیس کی بے مثال قربانیوں کی داستانوں سے لبریز ہے۔
وفاقی وزیا خارجہ نے کہا کہ پولیس شہدا صرف ایک محکمے نہیں پوری قوم کے ہیرو اور شہدا ہیں، دہشتگردی کیخلاف پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کویاد رکھا جائیگا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس کی اہمیت و افادیت، کلیدی کردار پر کوئی دو رائے نہیں، سندھ حکومت نے پولیس شہدا کے خاندانوں، زخمیوں کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے شہدا، زخمی اہلکاروں کیلئے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں، آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد پی پی حکومت محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کریگی، پی پی حکومت پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی مزید اقدامات کریگی۔