کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ملکی تبادلہ منڈیوں میں 36 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 60 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قیمت 23 پیسے کمی سے 286 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 420 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 05 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔