مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بندوق بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔
خیبر پختو نخوا میں نوجوان رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نوجوانوں کا ووٹ کرے گا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔