سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی الیکشن سے نہیں ڈری لہٰذا کارکن ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، دو تین روز میں کارکنوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور بے نظیر کا نامکمل مشن مکمل کریں گے۔
نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ کہ آج سندھ کے اسپتال وفاق سے واپس مل گئے، ڈاکٹر ادیب رضوی کا جو فلسفہ ہے وہ پیپلز پارٹی کا بھی منشور ہے، اس کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز سکھر میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا۔
سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کےساتھ 170بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسر آسکیں گی۔