اسلام آباد : نگراں سرکار کو کڑی شرائط والے آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کےلئے مزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں نگراں حکومت ملک کی باگ دوڑ سنبھال لے گی لیکن نگراں سرکار کے لیے مسائل، مشکلات اور بحرانوں سے گھری معیشت کو سنبھالنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
نگراں سرکار کو کڑی شرائط والے آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کےلئے مزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔
گزشتہ روز اپنے الوداعی خطاب میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملک کےلئے ضروری تھا،، اس کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر سمیت کئی چیلنجز درپیش ہوتے۔
کوئی شک نہیں شرائط کڑی اورسخت ہیں،، سبسڈیزکےحوالےسے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پھر بجلی گرادی ہے اور ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی کو مزید ایک روپے پچیس پیسے مہنگا کردیا ہ، جبکہ کراچی والوں کےلئےبجلی دو روپے اکتیس پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے ایک ماہ کے لئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا۔