سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے سپریم کوٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے متعلق دیے گئے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جو خلاف آئین ہو۔
عرفان قادر نے کہا کہ چیف جسٹس اس کیس میں بینچ تشکیل نہیں دے سکتے تھے۔ اس کیس پر بینچ سینئر ممبران کی مشاورت سے بننا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ قابل قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا یہ فیصلہ مِس کنڈکٹ کے زمرے میں تو نہیں آتا کیونکہ قانون آئین کی رو کے مطابق تھا اور پارلیمان نے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا۔