نگران وزیر اعظم کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کے لئے وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے لئے آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کو دعوت بھجوا دی گئی ہے۔
نگران وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عشایئے میں شرکت کے لئے آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، ساجد میر، اویس نورانی، ایمل ولی خان، عبدالملک بلوچ، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر کو دعوت بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نگران وزیراعظم اور نگران کابینہ کے ناموں پر اہم مشاورت کریں گے، اور اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر کو بھی اعتماد میں لیں گے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی کا مشاورت کا دوسرا دور آج ہو گا، اور ملاقات کے دوران چھ ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق کیا جائے گا ۔