نگران وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
دوسری جانب نامزدنگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرنے کہ آئین اورقانون کےدائرےمیں رہتےہوئےذمہ داری اداکروں گا۔
لوگوں کی تکالیف کااحساس ہے، کمی لانےکی کوشش کروں گا،کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش ہوگی۔