ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی ، کاروبار کے آغاز پر قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 48 ہزار478 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔