اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ نو مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں 9 مئی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ریاستی نظام پرحملہ کیا گیا اور نظام سبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس دن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم یہاں مخصوص مدت کیلئے ہیں، کوشش کریں گے ملک کی ترقی کیلئے بنیاد رکھیں، انتشار ہوتوکسی قسم کا حکومتی نظام نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی صورت میں رول آف آرڈ پرسمجھوتا نہ کیا جائے۔