اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اور مدادی چیکس تقسیم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ کے دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اور امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔
محسن نقوی نگران وزیر اعظم کے ہمراہ متاثرہ مسیحی آبادی کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلی متاثرین میں 20 ،20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کریں گے، اس دوران محسن نقوی وزیر اعظم کو مسیحی آبادی میں بحالی کے کاموں میں پیشرفت سےبھی آگاہ کریں گے۔
نگران وزیر اعظم کو ملزمان کے خلاف کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسیحی بھائیوں سے ملنے اور ہمدردی کیلئےجڑانوالہ جا رہا ہوں۔