صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔
شہباز شریف کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہےکہ صدر نے اتنے دن انتظار کیوں کیا ؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر مملکت عارف علوی کو جواب دینا پڑےگا۔