لاہور : سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن کے چھاپے جاری ہے ، زرتاج گل، اور ان کے شوہر پرمختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیرمملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے چھاپوں سلسلہ جاری ہے ، ترجمان نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن نےزرتاج گل کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زرتاج گل اوران کے شوہر پر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینےکاالزام ہے، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔
گذشتہ روز ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات پر پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے وقت خاتون رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل اپنے گھرپر موجود نہیں تھیں، زرتاج گل کو کرپشن، کمیشن، کک بیکس کے الزامات کی انکوائری کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تھا۔