سری لنکا میں کھیلی جانے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو بالنگ کی دعوت دی۔
ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرکے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔
پاک افغان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلاجائے گا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرنجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو نے کے بعد ٹیم سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نجیب زردان کی جگہ شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف اس سیریز میں کامیابی گرین شرٹس کو ایک روزہ کرکٹ میں پھر سے نمبر ون پوزیشن پر لے آئے گی۔