سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرسماعت کا آغازہوگیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ سماعت کررہا ہے۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل روسٹرم پرآئے تو چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ان سے مکالمہ کیا، ’گُڈ ٹو سی یو ۔
چیف جسٹس نےاستفسارکرتے ہوئے کہا کہ ، آپ کہاں تھے اٹارنی جنرل صاحب؟آپ نگراں حکومت کا حصہ ہیں آ جایا کریں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ، عدالت کے صرف دو منٹ لوں گا۔ کل اخبارمیں عدالت کی آبزرویشنز پڑھی، ،میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پریکٹس اینڈپروسیجرل ایکٹ میں سقم ہیں‘۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کا حکم نامہ پڑھیں۔