پشاور: سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نےبتایا کہ دہشتگرد بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہید ڈی ایس پی اقبال مہمند پر بم حملے میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔