ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 343 رنز کے تعاقب میں 23.4 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سومپال کامی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، عارف شیخ نے 26 رنز بنائے۔
کپتان روہت پوڈیل بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، گلشن جھا نے 13 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 19ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افتخار احمد نے بھی 71 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔
افتخار احمد نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔
نیپال کی ٹیم میں کپتان روہت کمار، کوشال بھرٹیل، آصف شیخ، کوشال ملا، دپیندرا سنگھ، گلشن جھا، سومپل کامی
کرن کھتری، سندیپ لمیچانے اور للت راجبنشی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمبر ایک ہونے کا دباؤ نہیں، اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، کوشش کریں گے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔
دوسری جانب نیپالی کپتان روہت کمار نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں، ہماری ٹیم پہلی بار ایشیاکپ کھیل رہی ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے۔