ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 304 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے کا ہو گیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 92 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 ہزار 333 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔