کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کراچی میں پیش کیا گیا اور حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ر سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو بھی 7 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت حیدر آباد نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے خلاف حلیم عادل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔