کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ون ونڈو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ڈائریکٹر سنگل ونڈو مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ون ونڈو سہولت کے تحت تمام رہائشی پلاٹس کے بلڈنگ پلان کی منظوری دی جائےگی، ون ونڈو سہولت پر ہی رہائشی پلاٹس پر تعمیرات کی جانچ پڑتال اور منظوری ہوگی۔
ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نگران وزیر بلدیات کی ہدایات پر کراچی میں غیرقانونی تعمیر ہونے والی عمارتو ں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ نگران وزیر بلدیات کو پیش کی جائے گی۔