ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آج آغاز ہو جائے گا، پہلے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔
پی سی بی نے سپر فور مرحلے کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو کھلایا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ قومی ٹیم میدان میں اترے گی، اسپنر شاداب خان ہوں جبکہ افتخار احمد اور سلمان آغا بھی مدد کے لئے موجود ہوں گے۔