ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ آج ریزرو ڈے پر پھر ہوگا۔ کولمبو میں کھیلا جانے والا سُپر 4 مرحلے کا اہم میچ بارش کے باعث اتوار کو روک دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز 11 ستمبر کو گراؤنڈ خشک نہ ہونے پر میچ موخر کیا گیا۔ آج دوپہر ڈھائی بجے کھیل کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں کل رکا تھا۔
اہم بات یہ ہے کہ کولمبو میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارت نے چوبیس اعشاریہ ایک اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56 اور شبمن گل نے 58رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں شاداب اور شاہین نے حاصل کیں۔
بارش کے باعث کھیل روکے جانے تک کے ایل راہول 17 اور ویرات کوہلی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔