ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، تقریبا تین ہفتوں کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 784 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔