اسلام آباد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر قوانین کےتحت ہی رویہ رکھاجائے گا تاہم وہ کب واپس آرہے ہیں نہیں معلوم۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹرویو میں نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا کہ نوازشریف کا معاملہ عدالتوں میں ہے اور ان کی پاکستان آمد کا نہیں پتا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 3مرتبہ وزارت عظمیٰ کےمنصب پرفائزرہےہیں ، ان کی واپسی پر مروجہ قوانین کےتحت ہی رویہ رکھاجائےگا۔
پی ٹی آئی کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ی ٹی آئی پربحیثیت جماعت کوئی قدغن نہیں لگائی، 9مئی کوجلاؤگھیراؤہوا،عالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ، پی ٹی آئی کےکارکنان کسی سیاسی عمل کی وجہ سےجیلوں میں نہیں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسمگلنگ کےخلاف اقدامات جاری رہیں گے، ریاست وحکومتی رٹ کےقیام کیلئے ایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹیں گےاور معیشت کی بہتری ،عوامی مفادکےاقدامات جاری رہیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ معاشی پالیسی پرہے اور کوشش ہے مینڈیٹ سےآنےوالی حکومت کیلئےبڑا کام کرکےجائیں، چاہتےہیں مینڈیٹ والی حکومت آئےتواس کیلئےحوالہ جاتی میکنزم موجودہو۔