اسلام آباد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر میں نےملک سےغداری کی ہے تو مجھے پھانسی پرلٹکا دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سےغداری کاسوچ بھی نہیں سکتا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اس میں کوئی دورائےنہیں۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں، ناانصافی اورقانون کی حق تلفی کی جارہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کوئی ثبوت نہیں دے سکی، میرا حق ختم کیا جارہاہے، میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کیا جارہا، میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔