ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی، روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 39 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈاالر 298 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 604 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔