کوئٹہ میں ستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کراچی کوئٹہ ہائی وے پر سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں حمد اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز اہلکاروں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسبوزل اسکواڈ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق رہنما جے یو آئی حافظ ھمد اللہ اپنے قافلے کے ہمراہ کوئٹہ کراچی ہائی وے سے جا رہے تھے، ان کے ساتھی بھی چار گاڑیوں میں سوار تھے۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یو آئی نے حافظ حمد اللہ کی دھماکے میں زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔