ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
سپُر فور مرحلے میں آج سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں فیصلہ کُن میچ میں کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔ پاکستان کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کل اعلان کردہ قومی ٹیم میں مزید 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان اور عبداللہ شفیق کو پلئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ امام الحق کمر میں درد اور سعود شکیل بخارکے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کریں گے۔