اسلام آباد سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست کا محفوظ فیصلہ آج سوا 12 بجے سُنائے گی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ بارکی جانب سے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے اعزازمیں دیے جانے والے عشائیے میں غیررسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا تھا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ کب سنارہے ہیں ۔
جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ، ’میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔
اس پر ایک صحافی نے لقمہ دیا کہ اکثر بڑے فیصلے جمعے کو آتے ہیں، کیا ہم جمعے کو توقع رکھیں؟ جواب میں جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ، ”اس سوال کا جواب آپ بہترجانتے ہیں، خود اندازہ لگا لیں ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ فیصلہ 5 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد کہنا تھا کہ جلد اس کیس کا مختصر اور سویٹ فیصلہ سنائیں گے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرنئی ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد کی فہرست طلب کی تھی۔