شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی کے علاوہ نارتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
اس کے علاوہ حسن اسکوائر، گلشن اقبال، ملیر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔