کراچی شہر قائد کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج مطلع گرم اور مرطوب رہیگا۔
محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری گرمیسینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا موسم کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں میں تعطل کے باعث اکتوبر کا مہینے گرم رہے گا۔