کئی ماہ سے لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
سیالکوٹ پولیس کے مطابق عمران ریاض اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں۔
عمران ریاض سیالکوٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔
سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اتوار کی شب کہا گیا کہ عمران ریاض خان اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ایک ترجمان نے کہا کہ عمران ریاض اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ میاں علی اشفاق نے دعوی کیا کہ کمزور عدلیہ کہ وجہ سے عمران ریاض کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔
پولیس اور میاں اشفاق دونوں نے ہی شوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بیانات جاری کیے۔
پولیس نے کہا کہ عمران ریاض ’بازیاب‘ ہوچکے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے آفیشنل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی عمران ریاض کی رہائی کی تصدیق کی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ عمران ریاض کی صحت نسبتا اچھی ہے۔
عمران ریاض کو نو مئی کے فسادات کے دو دن بعد اس وقت سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بظاہر ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم پندرہ مئی کو پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کو رہا کردیا گیا تھا اور وہ پولیس کی تحویل میں نہیں۔