انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ عسکری ٹاور حملہ ، شادمان تھانہ جلانے، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ سمیت 11مقدمات کا چالان جمع کروا دیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید ، یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔