ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
مزید کہا کہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورگلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، شہید بینظیرآباد اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔