روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے قیمت میں مزید کمی کے بعد ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 68 پیسے ہو گئی ، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 47 ہزار305 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔