سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، غیر ملکی کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت نیشنل ایکشن پلان اور کچے کے آپریشن پر بریفننگ دیں گے۔
اس کے علاوہ سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کراچی سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔